لائف ایڈانٹر نیشنل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام غرباء مساکین اور بیواوٴں میں مفت راشن کی تقسیم کا اہتمام

بدھ 10 اگست 2016 17:04

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لائف ایڈانٹر نیشنل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام درگوٹی کراس میں میڈم نازیہ پرویز کی رہائش گاہ پر غرباء مساکین اور بیواوٴں میں مفت راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا جس میں ، آٹا ، دالیں ،گھی، چاول ، چینی ، آلو ، پیاز ، جوس ، کے علاوہ ضروریات زندگی کی تمام اشیاکو تقسیم کیا گیا ، عوام علاقہ کی جانب سے راجہ نذیر احمد چیئر مین لائف ایڈانٹرنشیل رجسٹرڈ آف جاتلاں حال UKکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق راجہ نذیر احمد چیئرمین لائف ایڈانٹرنشیل رجسٹر آف جاتلاں حالUKکی جانب سے غریبوں میں مفت راشن تقسیم گیا اس موقع پر راجہ نذیراحمد کا کہناتھا جتنا سکون مجھے غریبوں کی مدد کرنے سے ملا اتنا سکون اور خوشی دنیا میں کہیں نہیں ملی میرے اس کام میں میری ٹیم ، راجہ جبار ، راجہ نصیب اللہ ، راجہ صدیق ، زیب انساء ، راجہ زاہد ، راجہ مطلوب ، ڈاکٹر سخی ولائت ، ذیشان ، راجہ عمر ، راجہ یاسرایڈووکیٹ میرپور ، راجہ حسن ، اور راجہ علی نے بہت مدد کی ہے میں ان کا بھی بے حد مشکور ہوں اس موقع پر راجہ نذیر احمد کا یہ بھی کہنا تھا یہ بات میرے لئے باعث فخر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کا موقع دیا اور یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے سروں پر ہاتھ رکھنے کا موقع دیا ار اگر اللہ نے چاہا تو میں یہ کام ساری زندگی کرتا رہوں گا اس موقع پر ممتاز قانون دان راجہ ماجد حسین ایڈووکیٹ ، عمران فاضل چوہدری ایڈووکیٹ ، عمار ایوب ایڈووکیٹ نے بھی راجہ نذیر احمد کو زبر دست الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا اور نیکی کے اس کام میں راجہ نذیر احمد کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔