سانحہ کوئٹہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے‘پاکستان کے استحکام کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں‘دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کوئٹہ واقع بزادلنہ فعل ہے ‘امن دشمن جان لیں دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم مکمل متحدومنظم ہے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کا بیان

بدھ 10 اگست 2016 17:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ۔پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کوئٹہ واقع بزادلنہ فعل ہے ۔امن دشمن جان لیں ۔

دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم مکمل متحدومنظم ہے اور ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔قوم پاک افواج اور جنرل راحیل شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تاجر برادری پاک افواج کے شانہ بشانہ ہو کر ملک سے اس جڑ کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے پوری وقم اور تاجر پوری متحدومنظم ہے ۔سانحہ کوئٹہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتے ہیں ۔خدا وند کریم سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل کی دعا دے ۔انہوں نے پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحدو ہو جائے تا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :