دوحا: 2016کے پہلے چھ ماہ میں قطر آنے والے سیاحوں کی تعداد 1.4ملین رہی: کیو ٹی اے

بدھ 10 اگست 2016 17:13

دوحا: 2016کے پہلے چھ ماہ میں قطر آنے والے سیاحوں کی تعداد 1.4ملین رہی: کیو ..

دوحا: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : قطر ٹوررزم اتھارٹی (کیو ٹی اے) کے جاری کردہ اعدواوشمار کے مطابق 2016 کے پہلے چھ ماہ میں سیاحت کی غرض سے قطر آنے والوں کی تعداد 1.4ملین رہی۔ قطر آنے والے سیاحوں میں جی سی سی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد665,355رہی ہے۔ جی سی سی ممالک کے سیاحوں کی تعداد میں7فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی سیاحوں کی تعداد39,650رہی جو کہ جی سی سی ممالک میں سب سے زیادہ بنتی ہے ۔

متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 13فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لیکن اگر جائزہ لیا جائے تو 2015 کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد میں6فیصد کمی ہوئی ہے ۔ جس میں زیادہ تر کا تعلق یورپین ممالک سے ہے ۔ ماہرین کے مطابق تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ سیاحوں کی سالانہ تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :