جمہوریت کے استحکام کیلئے سیاست کے میدان میں نوجوانوں کی شر کت ناگز یر ہے ،سر دار ایاز صادق

نوجوانوں کو قومی سیاست میں بھر پور حصہ لینا ،ضمیرکے مطابق ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے ،شر کاء نفرنس کا بچوں کی مشقت کے خاتمے ،انہیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں،سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 10 اگست 2016 17:14

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو قومی سیاست میں بھر پور حصہ لینا اور اپنے ضمیرکے مطابق اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے انہوں نے ان خیالات کا اظہار Youth, Democracy and Pakistan: Road to 2030 کے موضوع سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سپیکر نے ملکی تر قی کے لیے بر داشت اور بر دباری کو لا زمی قر ار دیا ۔انہوں نے پاکستان ،یورپ اور دنیاکے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی وجہ سے ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کانفرنس کے شر کا کو بچوں کی مشقت کے خاتمے اور انہیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے کہا ۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے فرسٹ سیکرٹری Ms. Anne Kofoed,نے کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں نوجوانوں کی شر کت اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے ضروری ہے ۔

انہوں نے نوجوان ذہنوں کو قانون سازی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے ینگ پارلیمنٹری فورم YPF) (کی کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر ڈنمارک کے سفارت خانے کے ناظم الا مور Mr. Jacob Rogild Jakosen,نے خطاب کر تے ہوئے روشن خیال کمینونٹی کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہوئے ڈنمار ک کی حکومت اور عوام کی طر ف سے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (PIPS)کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر ظفر اﷲ خان نے YPF اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کا خود کو نوجوان نسل کے لیے جمہوریت کے سفیر کے طور پر پیش کرنے کوسر اہا انہوں نے PIPSکی طر ف سے YPFکو مزید مستحکم بنانے کے لیے تحقیق استعداد کار میں اضافے کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھنے اور مستقبل میں پارلیمنٹ اور پاکستانی عوام کو قریب لانے کے لیے اور اس نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد کرانے کا یقین دلایا ۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر تعلیم، روز گار اور کھیل کے شعبوں میں نمایاں کار کردگی کا مظاہر ہ کرنے والے 10 نوجوانوں کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دیں ۔نوجوانوں نے سپیکرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس کے شر کا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دلا ئی ۔انہوں نے خواجہ سر اؤں کے لیے قانون سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

YPFکی سیکرٹری جنرل شاذافاطمہ خواجہ نے اپنے خطاب میں سیاست میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تر قی کے لیے سیاست میں نوجوانوں کی شر کت ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہ نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا تعمیر ی کردار ادا کر ناہوگا اور YPFاس کی ایک بہترین مثال ہے ۔پاکستان میں Oxfamکے کنٹری ڈائر یکٹر محمد قزلباش نے اپنے اختتامی کلمات میں کانفرنس کے شر کا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عملی زندگی میں ذمہ داریوں سے احسن طر یقے سے عہدہ براہ ہونے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان خود کو خود مختیارہونے کا احساس اجاگر کیا جائے ۔

انہوں نے Oxfamکی طر ف سے نوجوانوں خصوصا نوجوان بچیوں میں قائدانہ صلا حیتیوں اجا گر کرنے اور معاشر ے کا مفید شہری بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ۔کا نفرنس YPF اورقومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے زیر اہتمام ایمپروونگ پارلیمنٹری پرفارمنس (IP3)او رآکسفیم پاکستان کے تعاون سے بین الا قوامی یوتھ ڈے منانے اور YPAکی سالانہ پر وگراس رپورٹ کو پیش کرنے کے سلسلے میں PIPS منعقد کی گئی ۔