پاک سرزمین پارٹی نے ضلع لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کردیا
جشن آزادی کی تقریبات کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ ، شہداء کوئٹہ کی فیملیز شرکت کر کے ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کو مضبوط پیغام دیں کوئٹہ واقعہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی ایک باقائدہ سوچی سمجھی اور مذموم سازش تھی ‘ مبین الدین قاضی کی دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
بدھ 10 اگست 2016 17:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) پاک سرزمین پارٹی نے ضلع لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کو منسوخ کروانے کے لئے کوئٹہ کو لہو لہان کیا گیا لیکن اگر ہم خاموش ہو گئے تو یہ ’’را‘‘کے ایجنٹوں کی فتح ہو گی ، اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 14کو جشن آزادی کو بھرپورطریقے سے منا کر اس سازش کو پو ری طرح ناکام بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے رکن نیشنل کونسل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ مبین الدین قاضی نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر جوائنٹ انچارج ضلع لاہور رانا بشیر احمد ، جوائنٹ انچارج لاہور ڈویژن ر انا جاوید اقبال ، انچارج لائرز فورم لاہور ڈویژن سجاد بھٹی اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن علی عباس سمیت ضلع لاہور کی نئی اعلان کردہ آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیدار ا ن کی کثیر تعداد موجود تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.