سرکاری سکولوں میں سمر کیمپس کے انعقاد سے طلبہ وطالبات کی چھپی صلاحیتوں کو جلا ملے گی ،محمد عاطف خان
خیبرپختونخوا حکومت سرکاری سکولوں میں بہتر تعلیم کیساتھ کھیلوں و دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے دور رس اقدامات اُٹھا رہی ہے ، صوبائی وزیرتعلیم
بدھ 10 اگست 2016 17:16
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سمر کیمپس کے انعقاد سے طلبہ وطالبات کی چھپی ہوئے صلاحیتوں کو جلا ملے گی ۔صوبائی حکومت سرکاری سکولوں میں بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھی دور رس اقدامات اُٹھا رہی ہے جس سے ان اداروں میں زیر تعلیم بچے زندگی کی دوڑ آگے نکلنے کے قابل بن سکیں گے ۔
وہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ایک مردان اور گورنمنٹ ہائی سکول شرقی ہوتی میں جاری سمر کیمپس کے دورے کے موقع پر کیمپ میں شریک طلبہ وطالبات سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔صوبائی وزیر کیمپ میں شامل بچوں میں گھل مل گئے اور مختلف گیمز میں بچوں کے ساتھ حصہ بھی لیا جس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ز مس ثمینہ غنی اور سراج محمد کے علاوہ نائب تحصیل ناظم مشتاق سیماب اور دیگر بھی موجود تھے۔
محمد عاطف خان نے کہا کہ گذشتہ سال بھی مختلف ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سمر کیمپس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔امسال سمر کیمپس کا دائرہ بڑھایا گیا اور اس با ر اس میں زیادہ تعداد میں طلبہ وطالبات شرکت کررہے ہیں ۔اس موقع پر سمر کیمپس کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ میں صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ کیمپس میں بچوں کو ایک سافٹ وئیر (Learn smart) کے ذریعے تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ایکٹیوٹیز بیسڈ لرننگ اور بچوں کو ٹیم میں کام کرنے اور ان میں لیڈرشپ کی خصوصیات کے فروغ کے لیے کام ہورہا ہے اور یہ امر قابل ستائش ہے کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات اپنے اپنے سکولوں میں ان کیمپس میں پوری دلچسپی سے حصہ لے رہے ہیں اور ملک کے اعلیٰ ترین اداروں کے فارغ التحصیل ٹرینرز ان کی تربیت کر رہے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولوں 111 گراؤنڈز کے ساتھ ساتھ سینکڑوں پلے ایریاز بنانے گئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں طلبہ وطالبات کو سپورٹس کٹس بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔محمد عاطف خان نے کہا کہ طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں پوزیشن لینے والوں کے لیے دس ، پانچ اور تین لاکھ روپے کے نقد انعامات کی منظوری دی ہے اور یہ ان سکالر شپ اور انعامات کے علاوہ ہیں جو پہلے سے ان کو دیئے جاتے ہیں ۔یوم آزادی کے حوالے سے صوبائی نے کہا کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور اس کی ترقی استحکام اور خوشحالی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.