صنعتی پراپرٹی کی نئی ویلیوشن ملک کے صنعتی مستقبل کیلیئے خطرہ ہے،زکریاعثمان
ویلیوشن میں 600 فیصد اضافے سے سرمایہ کاری رک گئی ،صنعتکار ہراساں ہورہے ہیں ،وائس چیئرمین بزنس مین پینل
بدھ 10 اگست 2016 17:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) بزنس مین پینل کے وائس چیئر مین اورایف پی سی سی آئی کے سابق صدرذکریا عثمان نے کہا ہے کہ پراپرٹی کی قدر پیمائی کے نئے قوانین ملک میں صنعتی پھیلاؤ کے راستے میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں جس سے بجٹ میں انڈسٹریل سیکٹر کو دی جانے والی مراعات بے معنیٰ ہو گئی ہیں۔ صنعتی پلاٹوں کی مالیت کی تشخیص کومعقول بنانے پر غور کیا جائے ورنہ صنعتکاروں کی حوصلہ شکنی ہو گی اور ملک سے سرمائے کے فرار میں اضافہ ہو جائے گا۔
توانائی بحران، امن و امان، ٹیکس و ریفنڈ کے مسائل اور پانی کی کمی کی وجہ سے پاکستان پہلے ہی تیزی سے ٹریڈنگ اسٹیٹ بن رہا ہے جس پر مختلف فورمز پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔بہت سے صنعتکاروں نے اپنے یونٹ بند کر کے ٹریڈنگ شروع کر دی ہے اسلئے حکومت اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرے نہ کہ اسکی رفتار بڑھائی جائے تاکہ روزگار اور محاصل کی صورتحال بہتر ہو سکے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.