پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

بدھ 10 اگست 2016 17:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے عائشہ ہمایوں دختر طارق ہمایوں کوکمیونٹی میڈیسن کے مضمون میں ان کے’’ایمرجنسی آبزٹیٹرک کئیر کی کوالٹی (لاہور کے پبلک سیکٹر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی سٹڈی)‘‘ کے موضوع پر،احسان الحق صدیقی ولدغلام نبی کوعربی کے مضمون میں ان کے’’تاثیراللغتہ العربیتہ و آدابھا فی شعر عبدالعزیز خالد(دراستہ تحلیلیہ)‘‘ کے موضوع پر اورملکہ صباء دختر احسان اﷲ کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’’پاکستان کے مغربی ہمالیہ کے پائن کے درختوں کی اکثریت والے چند جنگلات میں پائی جانے والی بیرونی مائیکورائزل اور سیپروبک کھمبیوں کا تنوع ‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :