افغان سیکورٹی فورسز کا انسداد دہشتگردی آپریشن ، طالبان کے ضلعی فرضی گورنر سمیت 14شدتپسند ہلاک ،21زخمی
قندوز میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں صوبائی انٹیلی جنس چیف زخمی مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان اورامریکی فورسز نے آپریشن کے دوران داعش کے اہم رہنماؤں سمیت 300شدت پسندوں کو ہلاک کردیا، افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کی نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 17:22
کابل /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشن میں طالبان کے ضلعی فرضی گورنر سمیت 14عسکریت پسند ہلاک اور 21زخمی ہوگئے جبکہ شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں صوبائی انٹیلی جنس چیف زخمی ہوگئے،دوسری جانب افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان اورامریکی فورسز نے آپریشن کے دوران داعش کے اہم رہنماؤں سمیت 300شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔
بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ قندوز میں فوجی آپریشن کے دوران طالبان کے ضلعی فرضی گورنر سمیت 14عسکریت پسند ہلاک اور 21زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن ضلع امام صاحب میں کیا گیاجس میں افغان سیکورٹی فورسز کو ائیرفورس کی مدد بھی حاصل تھی ۔(جاری ہے)
آپریشن کے دوران 2افغان فوجی بھی ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔ادھر افغان شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں صوبائی انٹیلی جنس چیف زخمی ہوگئے ۔
صوبائی سیکورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنرل محمد جاسیم انواری ائیرپورٹ کی طرف جارہے تھے کہ طالبان نے حملہ کردیا جھڑپ کے دوران صوبائی انٹیلی جنس چیف زخمی ہوگئے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ جنرل انواری معمولی زخمی ہوئے ہیں تاہم طالبان کا دعویٰ ہے کہ وہ شدید زخمی ہیں۔طالبان نے جاری آن لائن بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جنرل انواری کوجھڑپ کے بعد شدید زخمی حالت میں کابل منتقل کیا گیا ہے تاہم سرکاری حکام نے طالبان کے دعوے کو مسترد کردیا ہے ۔دوسری جانب افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان اورامریکی فورسزکی جانب سے 2ہفتے قبل شروع کیے گئے آپریشن میں شدت پسند تنظیم داعش کے 300شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔گزشتہ ماہ داعش نے کابل میں ہزاری برادری کے احتجا ج میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 80افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔جنرل جان نکلسن جو افغانستان کو کچھ ہتھیاروں کی فراہمی اور تربیتی امور پربھارتی فوجی حکام سے گفتگو کیلئے نئی دہلی میں ہیں کا کہنا تھاکہ افغان سیکورٹی فورسز نے امریکہ کی حمایت سے داعش کے خلاف انسداد دہشتگردی آپریشن شروع کیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ داعش کے اہم رہنماؤں سمیت300سے زائد شدت پسند مارے جاچکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
-
حماس کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں کیے گئے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.