بحرین:بحرین ٹریفک پولیس کی انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 10 اگست 2016 17:29

بحرین:بحرین ٹریفک پولیس کی انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بحرین: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک پولیس کی خاتون اہلکار نے کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 28سالہ خاتون اہلکار نے گاڑی کی ٹیکنیکل انسپیکشن بغیر دیکھے چیک کی تھی ۔ ملزمہ نے متعدد افراد سے بغیر انسپیکشن کے گاڑیوں کو سرٹیفیکٹ جاری کیئے تھے۔

(جاری ہے)

سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض خاتون اہلکار نے 120بحرینی دینار رشوت وصول کرتی تھی۔ اپنی گاڑی کی انسپیکشن کرانے والے شہری کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی گاڑی سمیت دوسرے شہریوں کی گاڑیوں کی انسپیکشن کروائی تھی ۔ ملزمہ نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو ماننے سے انکار کیا ہے ۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 8ستمبر تک ملتوی کر دیاہے۔