بنوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارش : مختلف حادثات میں خاتون اور بچوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 35زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 17:32

بنوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارش : مختلف حادثات میں خاتون اور بچوں ..

بنوں(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) بنوں شہر اور مضافاتی علاقوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارش سے ہو نے والے مختلف حادثات میں خاتون اور بچوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 35زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق ،گزشتہ رات بنوں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں طو فانی بارش سے ہو نے والے مختلف مقامات پر مکانات کے چھتیں اور دیواریں گر نے سے خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق 35 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی ابتدائی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف واردز میں شفٹ گر دیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق، تیز آندھی اور طوفانی بارش سے درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں ،جس کے باعث شہری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم بر ہم ہو گیا ہے۔