عمران فاروق قتل کیس:سپریم کورٹ نے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت خارج کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 17:32

عمران فاروق قتل کیس:سپریم کورٹ نے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت خارج ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) سپریم کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکوکرٹ کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے معظم علی کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معظم علی نے شریک ملزمان کو لندن کے کالج مں داخلے میں معاونت فراہم کی اور معظم علی اس سے قبل بھی بے شمار طالب علموں کے داخلے میں مدد کرچکا ہے لیکن وہ عمران فاروق کے قتل کی سازش کا حصہ نہیں تھے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے معظم علی قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے شواہد اورثبوت سے متعلق استفسار کیا۔جس پر سرکاری وکل عدالت کو بتایا کہ معظم علی نے شریک ملزمان کوایڈمیشن دلوانے میں پوری معاونت فراہم کی تھی۔شریک ملزمان عمران فاروق قتل سے پہلے اوربعد میںر ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ معظم علی کا عبوری چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے اس لےے مقدمے میں مداخلت کرنا مناسب نہیں، سپریم کورٹ نے ملزم معظم علی درخواست ضمانت خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :