عمران فاروق قتل کیس:سپریم کورٹ نے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت خارج کردی
میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 17:32
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) سپریم کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکوکرٹ کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے معظم علی کی درخواست کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معظم علی نے شریک ملزمان کو لندن کے کالج مں داخلے میں معاونت فراہم کی اور معظم علی اس سے قبل بھی بے شمار طالب علموں کے داخلے میں مدد کرچکا ہے لیکن وہ عمران فاروق کے قتل کی سازش کا حصہ نہیں تھے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے معظم علی قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے شواہد اورثبوت سے متعلق استفسار کیا۔جس پر سرکاری وکل عدالت کو بتایا کہ معظم علی نے شریک ملزمان کوایڈمیشن دلوانے میں پوری معاونت فراہم کی تھی۔شریک ملزمان عمران فاروق قتل سے پہلے اوربعد میںر ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ معظم علی کا عبوری چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے اس لےے مقدمے میں مداخلت کرنا مناسب نہیں، سپریم کورٹ نے ملزم معظم علی درخواست ضمانت خارج کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.