Live Updates

پی ٹی آئی اپنی مدبرانہ سیاست کے ذریعے قوم کی حمایت حاصل کرنے کامیاب ہوئی ہے،میاں جمشید لدین کاکا خیل

تحریک انصاف کی طرز حکمرانی اور طرز سیاست دیگر سیاسی پارٹیوں سے یکسر مختلف ہے ،،خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن

بدھ 10 اگست 2016 17:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکیشن اور نارکاٹیکس کنڑول میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی اور طرز سیاست دیگر سیاسی پارٹیوں سے یکسر مختلف ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اس کی واضح مثال ہے جہاں صاف و شفاف طرز حکمرانی ،عوامی فلاح و بہبود کیلئے کاؤشیں ، محکمہ صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحاتی پروگرام اور تھانہ کلچر کی تبدیلی نمایاں طور پر نظر آ ر ہی ہے ۔

مزید یہ کہ ماضی کے برعکس سرکاری خزانے کی بندربانٹ کی روایت ختم کرکے ضرورت کی بنیاد پر منصفانہ خرچ کو یقینی بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر پشاور میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی مثبت سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام میں کرپشن کے خلاف جبکہ احتساب کے حق میں شعور اجاگر کرکے نیا پاکستان بنانے کیلئے رائے عامہ کو منظم کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے یہی وجہ ہے کہ اقتدار پرست سیاستدان اور ان کے حواریوں کو اپنا تاریک مستقبل واضح نظر آنے لگا ہے۔

وزیر ایکسائز نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ا پنے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع ہو کر مفاد پرست سیاستدانوں کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کیلئے متحد ہونا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :