محکمہ صحت بونیر کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔حاجی حبیب الرحمن

بدھ 10 اگست 2016 17:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زکواۃ، اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو علاج و معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ضلع بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 35ڈاکٹروں کی تعیناتی کر دی گئی ہے اور بہت جلد بونیر کے آر ایم سی اور بی ایچ یو میں مزید ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات آج انہوں نے پشاور میں ضلع بونیر کے عمائدین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔حاجی حبیب الرحمن نے وفد کو یقین دلایا کہ عنقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے تجاویز اور سفارشات طلب کر لی گئی ہیں تاکہ محکمہ صحت بونیر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :