سربراہ سنی کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے ملک بھر میں فاتحہ خوانی کا اہتمام
بدھ 10 اگست 2016 18:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ میں جان بحق ہونے والوں کے لئے ملک بھر میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔سانحہ کوئٹہ میں جان بحق ہونے والوں کے لئے سنی تحریک کے زیر اہتمام صوبائی آفس سنی تحریک حضرت داتا دربار میں فاتحہ خوانی کروائی گئی۔اس موقع پر سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ حکومت کی غیر ذمہ داری اور غیر متوازن پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔
سانحہ کوئٹہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔پاک چین راہداری کی اہمیت کا اندازہ سانحہ کوئٹہ سے لگایا جا سکتا ہے کہ دشمن کس قدر خوفزدہ اور حسد کا شکار ہے ۔اس با ت کا اندازہ نہیں بلکہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ بلوچستان دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی کے شواہد فائلوں میں سجا نے کی بجائے اقوام متحدہ میں پیش کریں ۔
جبکہ اس موقع پر مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبد رالرسول خان ، سٹی صدر سردار محمد طاہر ڈوگر ، اراکین رابطہ کمیٹی شیخ محمد نواز قادری ،علامہ سرفراز سیالوی، علامہ ریاض ہزاروی ،حافظ رمضان قادری ، و دیگر نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف حکومت نے بیان بازیاں اور فوٹو سیشن بھی کروا لئے ہیں اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔سانحہ کوئٹہ میں بھارت ملوث ہے یا کوئی اور اس سے بھی ضروری یہ بات ہے کہ دہشتگردوں اور مجرموں کو سزا ملنی چاہئے۔گلبھوشن یادیو بھارت کا حاضر سروس ملازم اور دہشتگردوں کا پاکستان میں معاون ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ بھارتی جاسوس کو سزا کیوں نہیں دی جا رہی ؟ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف بھارت میں موجود اپنے رشتہ داروں کے کاروبار پر پریشان ہونے کی بجائے ملکی سلامتی اور خود مختاری بارے سوچیں ۔سانحہ کوئٹہ پر رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بھارت کے سامنے بھگی بلی بننے کی بجائے اقوام متحدہ میں بلوچستان کا مسئلہ پیش کرے یا پھر بھارتی جارحیت اور مداخلت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔سانحہ کوئٹہ کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں قیادت نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ۔وزیر اعظم نوازشریف کوئٹہ صرف تصویر بنوانے گئے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.