پشاور یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سکالرسمیع الحق نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

بدھ 10 اگست 2016 18:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پشاور یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سکالرسمیع الحق نے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اسلامیات میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

ان کے مقالے کا موضوع عمرانی زندگی کے تحفظ و فروغ کے لئے یہودیت ، مسیحیت اور اسلام کے دینی ادب میں سماجی خدمات کی تحریض و اہمیت کا علمی و تقابلی جائزہ تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء، ڈین فیکلٹی علوم اسلامیہ و السنہ شرقیہ سکالر کے سپروائزر اورپروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، سابقہ ڈین فیکلٹی علوم اسلامیہ و السنہ شرقیہ ممتحن بیرونی تھے۔

متعلقہ عنوان :