مغر ب اپنی تہذیب کو مسلط کرنے کیلئے ہمارے خاندان کے قلعہ کو مسمار کرنا چاہتا ہے ،میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر ملکی آبادی کی 51 فیصد پر مشتمل خواتین کو وسائل بھی ان کی تعداد کے مطابق دیگی،تقریب سے خطاب

بدھ 10 اگست 2016 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر ملکی آبادی کی 51 فیصد پر مشتمل خواتین کو وسائل بھی ان کی تعداد کے مطابق دے گی تاکہ خواتین کے لیے تر قی کے راستے مسددود نہ ہو سکیں ۔اہل مغرب نے مساوات کے نام پر عورت کا بدترین استحصال کیا او ر بڑی چالاکی سے معاشی بوجھ بھی عورت کے کندھوں پر ڈال دیا ،مغر ب اپنی تہذیب کو مسلط کرنے کیلئے ہمارے خاندان کے قلعہ کو مسمار کرنا چاہتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ایٹ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ خواتین فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد میاں محمد رمضان ، ہارون الرشید عباسی اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا تعلیم و شعور کی کمی، دین سے دوری‘رسم و رواجوں کی پاسداری اور معاشرتی و اخلاقی پسماندگی کی وجہ سے عورت ذات کابری طرح استحصال کیا جارہا ہے، اسلام نے جسے شرم و حیا کا پیکر بنایا اسے چادر اور چار دیواری سے نکال کر کمرشلائز کردیا گیا ہے، گو کہ عورت ایک بازاری جنس بن گئی ہے جسے بے لباس کر کے مختلف پروڈکٹس کی تشہیر کی جارہی ہے ۔

انھوں نے کہاجماعت اسلامی کی حکو مت میں آٹا ، چاول اور چینی سمیت پانچ بنیادی اشیا میں سب سڈی دے گی اور دل ، گردے ، یرقان اور تھلیسمیا سمیت پانچ بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا کوئی غربت اور بیماری کے ہاتھوں تنگ آ کر خود کشی نہیں کر ے گا ۔ انہوں نے کہا خواتین کو اُن کے حقوق گھر کی دیلیز پر ملیں گے کو ئی بھی اُن کے حقوق کو غصب نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :