عوام ووٹرزلسٹوں میں نام کا اندراج کراکر اپنا قومی فرض نبھائیں،نثاراحمد کھوڑو
ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیئے ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتاہے،وزیر خوراک و پارلیمانی امور سندھ
بدھ 10 اگست 2016 18:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ اور وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثاراحمد کھوڑونے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے ، ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیئے ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتاہے، ووٹرلسٹوں میں نام اندراج کرانا قومی فر ض ہے۔اسلیئے پارٹی کارکنان کو چاہیے کہ وہ اس قومی فرض میں اپنا بھرپو کردار ادا کریں،29اگست تک اپنے حلقوں میں لوگوں کے ووٹرزلسٹوں میں نام اندراج کرائیں ۔
آج بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں نثاراحمد کھوڑو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔شہیدذوالفقارعلی بھٹونے عوام کے ووٹ کی طاقت سے آمریت کا مقابلہ کیا اور عوام کی طاقت کو حقیقی سرچشمہ قراردیااسلیئے ووٹرلسٹوں میں نام داخل کروانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابقہ عہدیداران ، کارکنان ، منتخب نمائندوں، لوکل گورنمنٹ کے نامزد چیئرمینزاور وائس چیئرمینزکو چائیے کہ ووٹرز لسٹوں میں نام داخل کرانے کے مرحلے میں عوام میں شعور بیدار کریں اورہر اول دستے کے طور پراپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اُ ن کی رہنمائی کریں۔
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ووٹرلسٹوں میں نام داخل کرانے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پی پی سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھیجیں تا کہ اس قومی مرحلے میں سرگرم کردار ادا کرنے والے سابقہ نمائندوں ،کارکنان، منتخب عہدیداروں ،نامزد چیئرمینزاور وائس چیئرمینزکی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پارٹی چیئرمین کو پیش کرسکے۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.