شہری گمشدہ اور لاپتہ ہونے والے بچوں کے متعلق 15پر اطلاع دیں‘ایس پی مجاہد سید کرار حسین

بدھ 10 اگست 2016 18:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے علاوہ روزمرہ کے معمولات میں درپیش آنے والے مسائل وان کے تدارک کیلئے 15پر اطلاع دیں۔عوام الناس سے انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقداما ت کیے جارہے ہیں شہری کسی بھی حادثہ،لڑائی جھگڑاٹریفک حادثہ ،آگ لگنا یا کوئی مشکوک شخص و چیز کے علاوہ دیگر مختلف ہیڈز میں جن میں وہیکل بریک ڈاؤن یا کوئی دیگر رہنمائی ومسئلہ ہو تو ریسکیو15پر اطلاع دیں پولیس فورا حرکت میں آئے گی۔

انہوں نے بالخصوص موجودہ حالات کے تناظر میں عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی گمشدگی یا لاپتہ ہونے کے حوالہ سے ریسکیو15پر اطلاع دیں اور کسی بھی ایسے مشکوک شخص کو دیکھیں تو قانون کو ہاتھ میں لینے کی بجائے فی الفور مقامی پولیس ،ایمرجنسی 15پر مطلع کریں تاکہ پولیس فوراـ حرکت میں آئے اور ایسے مشکوک افراد کو حراست میں لے کران کے خلاف قانونی تحرک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے اکژ دیکھنے میں آیا ہے کہ شہری مبینہ اغواء کار کو پکڑ کر بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیتے ہیں جو کہ ایک مہذب معاشرے کی اقدار کے منافی ہے لہذا شہریوں سے التماس ہے کہ وہ بلا خوف و خطرریسکیو15پر پولیس کو مطلع کریں جوکہ راؤنڈ دی کلاک اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :