لیسکو کی نیچے لٹکتی تاروں کے باعث حادثہ پیش آیا ‘ ڈی جی ریسکیو ارشد ضیاء

حادثے کا کس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ‘ میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 اگست 2016 18:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122بریگیڈ(ر) ارشد ضیاء نے کہا ہے کہ لیسکو کی نیچے لٹکتی تاریں ریسکیو 1122کی گاڑی پر گرنے سے حادثہ رونما ہوا ،حادثے کا کس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ،زخمی ہونے والے دونوں اہلکار خطر ے سے باہر ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں زیر علاج ریسکیو 1122کے اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ارشد ضیا ء نے کہا کہ ریسکیو کے اہلکار معمول کی پیٹرولنگ پر تھے کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں لیسکو کی نیچے لٹکتی تاریں گاڑی کے اوپر گرکر اس میں الجھ گئیں جس سے حادثہ پیش آیا ۔

جس سے ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ انہوں نے حادثے کا مقدمہ درج کرانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم اسکی محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :