ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،63مقدمات درج،130 گرفتار،59 کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 10 اگست 2016 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1074مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر17 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ19,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،63افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر130افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے59افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :