وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں ‘ دہشتگرد ملک کی بنیادیں ہلا رہے ہیں ‘ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،عوام کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی میڈیاسے بات چیت

بدھ 10 اگست 2016 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خلاف سختی سے ایکشن لینا چاہیے ‘ دہشت گرد ملک کی بنیادیں ہلا رہے ہیں ‘ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے ‘ عوام کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے ‘ دہشت گردی کو سختی سے کچلنے کی ضرورت ہے۔

وہ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاسے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف سختی سے نمٹیں ۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنی چاہیے۔ دہشت گردی سے عوام کو نجات ملنی چاہیے تاکہ لوگوں کو سکون کا سانس لینے کا موقع ملے۔ ملک میں امن و امان ہو گا تو ترقی ہو گی۔ دعا ہے کہ دہشت گردی ملک سے ختم ہو جائے ۔ یہ ملک کی بنیادیں ہلا رہی ہے۔ حکومت اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کو سختی سے کچلنے کی ضرورت ہے۔ دعا کریں کہ حکومت کے دعوے حقیقت میں تبدیل ہو جائیں اور قوم کو دہشت گردی سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :