کوئٹہ واقعہ کی تہہ تک پہنچنا اور ٹھوس ایکشن لینا چاہیے ‘ نیشنل ایکشن پلان پر پوری توجہ سے عملدرآمد ہونا چاہیے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین قیصر احمد شیخ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 10 اگست 2016 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سانحہ کی تہہ تک پہنچنا چاہیے ‘ اور پھر ٹھوس ایکشن لینا چاہیے ‘ نیشنل ایکشن پلان پر پوری توجہ سے عملدرآمد ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک وجہ وسائل کی کمی ہے ‘ نیشنل ایکشن پلان کے نتائج بھی اسی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں ‘ مزید وسائل مختص کرنے کی ضرورت ہے ‘ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی تو سرمایہ کاری اور تجارت ترقی کر ے گی۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس وسائل میں کمی کی وجہ محصولات اکٹھے کرنے میں کمی ہے۔ بھارت جی ڈی پی کا 16.5 فیصد اکٹھا کر رہا ہے زاور ہم 10 فیصد اکٹھا کر رہے ہیں جس میں اضافے کی ضرورت ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سانحہ کوئٹہ میں ملوث لوگوں کے بارے میں تحقیقات کر کے قومی اسمبلی کو آگاہ کرنا چاہیے تاکہ ٹھوس اقدامات کئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :