بن غازی حملے میں ہلاک 2امریکیوں کے والدین نے ہیلری کلنٹن کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
بدھ 10 اگست 2016 18:27
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لیبیا کے شہر بن غازی میں2012 میں حملے کے دوران ہلاک ہونے والے2 امریکیوں کے والدین نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بن غازی میں2012 کے حملے میں ہلاک2 امریکیوں کے والدین نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے ۔
شان سمتھ اور ٹائرون ووڈز کے والدین پیٹریکا سمتھ اور چارلز ووڈز نے ہلیری کلنٹن کے خلاف ہتک عزت اور نامناسب موت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔(جاری ہے)
درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے بیٹوں کی موت کی ایک وجہ سابق وزیر خاجہ کی جانب سے نجی ای میل کا استعمال تھی۔خیال رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو ہونے والے حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز اور دیگر تین امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ہلاک ہونے والے دو امریکیوں کے والدین کی جانب سے یہ درخواست کنزرویٹیو گروپ فریڈم واچ نے جمع کروائی ہے۔ان والدین کا ہلیری کلنٹن کے بارے میں کہنا ہے کہ ’انھوں نے اپنے نجی سرور میں موجود اہم اور خفیہ معلومات کے حوالے سے انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے لیبیا میں امریکی اہلکاروں کا مقام ظاہر ہوامتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.