بن غازی حملے میں ہلاک 2امریکیوں کے والدین نے ہیلری کلنٹن کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

بدھ 10 اگست 2016 18:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لیبیا کے شہر بن غازی میں2012 میں حملے کے دوران ہلاک ہونے والے2 امریکیوں کے والدین نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بن غازی میں2012 کے حملے میں ہلاک2 امریکیوں کے والدین نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے ۔

شان سمتھ اور ٹائرون ووڈز کے والدین پیٹریکا سمتھ اور چارلز ووڈز نے ہلیری کلنٹن کے خلاف ہتک عزت اور نامناسب موت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے بیٹوں کی موت کی ایک وجہ سابق وزیر خاجہ کی جانب سے نجی ای میل کا استعمال تھی۔خیال رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو ہونے والے حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز اور دیگر تین امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والے دو امریکیوں کے والدین کی جانب سے یہ درخواست کنزرویٹیو گروپ فریڈم واچ نے جمع کروائی ہے۔ان والدین کا ہلیری کلنٹن کے بارے میں کہنا ہے کہ ’انھوں نے اپنے نجی سرور میں موجود اہم اور خفیہ معلومات کے حوالے سے انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے لیبیا میں امریکی اہلکاروں کا مقام ظاہر ہوا

متعلقہ عنوان :