جہلم کا صحت کے شعبہ میں عوام کو سہولیات فراہم کر کے پہلی پوزیشن کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،ڈی سی اواقبال حسین خان

بدھ 10 اگست 2016 18:48

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء)ڈی سی اواقبال حسین خان نے کہاہے کہ ضلع جہلم صحت کے شعبہ میں مسلسل تین ماہ سے پورے صوبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر رہا ہے جس کیلئے محکمہ صحت جہلم کی پوری ٹیم تعریف کی مستحق ہے اور پورے ضلع کے عوام کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے انتہائی جانفشانی اور دلجمعی اورعوام کو صحت کی بہترین سہولیات بہم پہنچانے کیلئے وزیر اعلی شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کام کیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ، ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ محکمہ صحت کی پوری ٹیم اسی جذبہ اور جانفشانی سے کام کرتی رہے اور پوزیشن سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی اہم ترجیح ہونی چاہئے اور اپنے شعبہ سے لگاؤ، ایمانداری اور خداخوفی کو ہمیشہ مشعل راہ بنا کر رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اصلاح اور بہتری کی گنجائش شعبہ صحت میں بہت زیادہ موجودہ ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی شعبہ صحت میں کسی قسم کی کمی اور کوتاہی برداشت نہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہر ہفتہ ایک پورا دن ڈی ایچ کیو جہلم کو دیتے ہیں تاکہ مریضو ں دی جانیوالی صحت کی سہولیات کو بہتر کیا جا سکے