فیصل آباد،گھریلو جھگڑوں اور غربت سے تنگ آکر خاتون سمیت 3افراد کا اقدام خود کشی

بدھ 10 اگست 2016 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) گھریلو جھگڑوں اور غربت سے تنگ آکر خاتون سمیت 3افراد کا اقدام خود کشی جبکہ خواجہ سراء کی بھائی سے تلخ کلامی دل برداشتہ بھائی نے چھت سے چھلا نگ لگا دی آن لائن کے مطابق ، 76گ ب ستیانہ روڈ کے رہائشی عبدالطیف کے 17سالہ بیٹے محمدارحم نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لی ، ستارہ کالونی گلشن آباد کے 20سالہ فرحان نے گھریلو جھگڑو ں پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لی، جبکہ جڑانوالہ کی رہائشی 35سالہ فرزانہ نے غربت سے تنگ آکر نشہ آور گولیاں کھالی ، جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق محمد ارحم کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ تاج کالونی کے رہائشی محمد ریاض کا اپنے بھائی خواجہ سراء ” کالا “ سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس سے ریاض نے دل برداشتہ ہو کر چھت سے چھلانگ لگا دی تھی جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :