حکومت پنجاب عوام کو پانی کی فراہمی ،نکاسی آب سیکٹر کے میدان میں معیاری ،پائیدار خدمات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے‘ جہانزیب خان
انتظامی محکمہ جات جدید اور پائیدار طریقوں کے مطابق منصوبوں کو ڈیزائن کریں گے،متعلقہ محکمہ جات کو جدید اور پائیدار طریقوں کے ساتھ منصوبوں کی ڈیزائننگ و تیاری کے دوران منصوبے کی قیمت میں اضافی رقم کی فکر نہیں کرنی چاہیے‘ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ
بدھ 10 اگست 2016 18:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ میں عوام کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سیکٹر کے میدان میں معیاری اور پائیدار خدمات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،انتظامی محکمہ جات جدید اور پائیدار طریقوں کے مطابق منصوبوں کو ڈیزائن کریں گے،متعلقہ محکمہ جات کو جدید اور پائیدار طریقوں کے ساتھ منصوبوں کی ڈیزائننگ و تیاری کے دوران منصوبے کی قیمت میں اضافی رقم کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ پی اینڈ ڈی میں منعقدہ ’’مشاورتی سیشن‘‘ برائے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سیکٹر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشاورتی سیشن میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ آغا وقار جاوید (پی پی سیل)، ملک صداقت حسین (انرجی)، رائے جاوید احمد (سروسز انفراسٹرکچر)، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ ڈاکٹر ناصر جاوید، جوائنٹ چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی ڈاکٹر امان اﷲ، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈایویلیوایشن ڈاکٹر سجاد مبین، چیف (پی پی ایچ) پی اینڈ ڈی حیبت علی خان اور محکمہ پی ایچ ای ڈی ، واساز، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنز و لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر نمائندہ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.