خواتین کو معاون حجاج نہ بجھوانے کے خلاف درخواست پرہوم سیکرٹری سے جواب طلب

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:54

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء )لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کو بطور معاونین حج سعودی عرب نہ بجھوانے کے خلاف درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیاہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی عدالت میں درخواست گزار عظمی رفیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کاغذات پورے ہونے کے باوجود کاغذات کی تصدیق نہیں کی جا رہی اور خواتین کو بطور معاونین حج سعودی عرب نہیں بجھوایا جا رہا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو دستاویزات کی تصدیق اور درخواست گزار کو سعودی عرب بجھوانے کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔