پنجاب کی عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات سخت، پولیس کی اضافی نفری تعینات

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:56

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) کوئٹہ دہشت گردی واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب بھر کی عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کر کے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی،عدالتوں میں آنے والے سائلین کی وزیٹر پاس کے بغیر داخلہ بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدائت پر لاہور ہائیکورٹ،علاقائی بنچوں اور پنجاب بھر کی تمام عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کر کے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

عدالتی سکیورٹی سے متعلق جاری کئے گئے نئے ضابطہ اخلاق کے تحت عدالتوں میں آنے والے سائلین کی وزیٹر پاس کے بغیر اینٹری بند کر دی گئی ہے۔عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار عدالتوں میں آنے والے وکلا،سائلین اور عدالتی عملے کی جامعہ تلاشی لے رہے ہیں اور کسی کو بھی سکیورٹی کلئیرنس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

متعلقہ عنوان :