ٹاؤ ن کمیٹی کندیاں کے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 18:59

کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) ٹاؤ ن کمیٹی کندیاں کے یونین کونسل کے سیکٹریز دو تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ان کے گھروں میں فاقے پڑ گئے مبینہ اطلاعات کے مطابق کندیاں یونین کونسل کندیاں کے سیکٹریز کی تنخوا ہیں ہر ماہ ایک لاکھ چالیس روپے بنتی ہے جبکہ ان کی تنخواہوں کی رقم گورنمنٹ کی طرف ایک لاکھ آٹھ ہزار کا بجٹ ہر ماہ دیا جاتا ہے اس طرح سیکٹریز کی تنخواہوں سے بھی کم بجٹ دینے سے دو تین ماہ سیکٹریز کو تنخواہیں نہیں ملتی ہیں اس طرح سیکٹریز کے گھروں میں فاقے پڑ جاتے ہیں اور وہ اپنا علاج معالجہ اور بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی پورے کرنے سے قاصر ہیں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سیکٹری بلدیا ت سے تمام سیکٹریز یونین کونسل کندیاں تحصیل پپلاں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے تنخواہوں کے بجٹ کو بڑھا کرایک لاکھ آٹھ ہزار سے دولاکھ روپے ہر ماہ کیا جائے تاکہ ہمیں ہر ماہ بروقت پر تنخواہیں مل سکیں اور ہم اپنے گھریلواور بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :