اب ہر بچہ علم کے زیور سے آراستہ ہوگا ،کسی بچے کوجہالت کے اندھیرے میں ڈوبنے نہیں دیں گے ‘ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

شہباز شریف نے تعلیم کے میدان میں اصلا حات کر کے انتہائی مستحسن اقدام کئے ،ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ‘ قمر السلام راجہ ، طارق محمود

بدھ 10 اگست 2016 19:10

منچن آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) چراغ علم کی روشنی سے جہالت کا قلعہ قمع ہو گا اور اب ہر بچہ علم کے زیور سے آراستہ ہوگا ،کسی بچے کوجہالت کے اندھیرے میں ڈوبنے نہیں دیں گے ،شہباز شریف نے تعلیم کے میدان میں اصلا حات کر کے انتہائی مستحسن اقدام کئے ہیں جس کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ اور منیجنگ ڈا ئریکٹر طارق محمود نے پارٹنر سکولز کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ فاؤنڈیشن سے وابستہ افسران اور سکولز مالکان اگر اپنے اپنے فرائض کو سمجھ لیں تو معاملات بخوبی سر انجام دئیے جا سکتے ہیں اوربچو ں کی صرف تعلیم نہیں اچھی تربیت تمام پارٹنرز کے اہداف میں شامل ہونا چاہیے تا کہ والدین کا فاؤنڈیشن کے اداروں پر جو اعتماد ہے اسے کبھی ٹھیس نہ پہنچے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ SISمیں بچو ں کے کوائف کا اندراج سو فی صد درست ہو تا کہ کسی کو ہمارے سسٹم پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے ۔

فاؤنڈیشن کے سسٹم میں کوئی گھوسٹ سکول نہ ہے اورنہ ہی کوئی بچہ جعلی ہے فاؤنڈیشن کا نظام شفاف ترین ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ انہو ں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی سکول مالک کو کسی بھی بچے سے ایک پیسہ تک وصول کر نے کی اجازت نہ ہے اورنہ ہی کارپورل پنشمنٹ کی اجازت ہے ایسا کرنے والے کو سنگین نتائج کا سامنا کر نا پڑے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے حوالے سے غفلت سے اجتناب کیا جا ئے اور والدین کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریا ں نبھانا ہو ں گی اسی طرح ڈینگی سے حفا ظتی اقدام بروئے کار لائے جا ئیں اور بچو ں کو بھی آگاہ کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :