چین میں ہوائی سفر کے دوران نامناسب رویہ اختیار کرنے والے مسافروں پر بھاری جرمانہ عائد کئے جانے کا قانون منظور

بدھ 10 اگست 2016 19:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئے قوانین کے مطابق ہوائی سفر کے دوران ناروا سلوک برتنے والے مسافروں پر 50ہزار یوآن تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ نئے قوانین کے مطابق دوران پروازموبائل فون استعمال کرنے ، سگریٹ نوشی کرنے ، زبردستی کسی دوسری نشست پر بیٹھنے ، فضائی عملہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے ،لڑائی جھگڑا کرنے ، افواہیں پھیلانے اور مسافروں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے لوگوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ،مسافروں کی طرف سے ایسا برتاؤ جو کہ فوجداری قوانین کے مطابق جرم نہ ہو لیکن سول ایوی ایشن انتظامیہ کے قوانین کے خلاف پایا جائے تو ایسے سلوک پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات مسافروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے اٹھائے جا رہے ہیں ۔ قوانین کے مطابق ایسے پائلٹس جو کہ دوران پرواز کسی بھی قسم کی خلاف ورزی میں مرتکب پائے گئے ان کا لائسنس بھی دوسال کے لئے منسوخ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :