چین کا بحیریہ جنوبی چین کے علاقے میں ویتنام کی جانب سے راکٹ لانچرز کی تنصیب پر تحفظات کا اظہار

بدھ 10 اگست 2016 19:21

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چین نے ویتنام کی جانب سے بحیریہ جنوبی چین کے علاقے میں نئے موبائل راکٹ کی تنصیب کے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچیننگ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیریہ جنوبی چین کے علاقہ میں موجود جزائر پر کسی بھی ملک کی جانب سے غیر قانونی طور پر راکٹ لانچرز کی تنصیب ہماری خودمختاری کے لئے نقصان دہ ہے ، یہ علاقے تاریخی طور پر چین کا ناقابل تردید حصہ ہیں ۔

۔ ایک رپورٹ کے مطابق ویتنام کی جانب سے راکٹ لانچرز کی تنصیب کا مقصد ملحقہ علاقوں میں چینی فضائیہ اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے ۔ویتنام نے راکٹ لانچر کی تنصیب کا عمل گزشتہ کئی مہینوں سے جاری آپریشن میں مکمل کیا ہے جس کے بعد چین کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :