دفاعی اداروں پر تنقید ملک کیخلاف سازش ہے ‘ چوہدری محمدسرور
حکومت کو ایسے سازشی عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ‘ ُدہشت گردی کیخلاف سب زیادہ قر بانیں پاک افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے دیں ہیں‘حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ‘حکمران عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بجائے پورے ملک سے دہشت گردی کا صفا یا کر یں‘حکومت کو اپنی تر توجہ ملک میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے پر دینا ہوگی ‘ مختلف وفود سے گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 19:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں پر تنقیدملک کیخلاف سازش ہے حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ‘حکومت کو ایسے سازشی عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ‘ ُدہشت گردی کیخلاف سب زیادہ قر بانیں پاک افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے دیں ہیں‘حکمران عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بجائے پورے ملک سے دہشت گردی کا صفا یا کر یں‘حکومت کو اپنی تر توجہ ملک میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے پر دینا ہوگی ۔
بدھ کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ دینے والے دفاعی اداروں پر تنقید کر نیوالے ملک اور قوم کے دشمن ہیں جو ملک کیخلاف سازش کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کر نا ہے تو پھر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور حکومتوں کو افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں کو مضبوط کر نا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران بھی دفاعی اداروں پر تنقید کا نوٹس لینے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ دفاعی اداروں پر تنقید کر نیوالوں کے خلاف آ ئین وقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکمرانوں کی تر جیح میں شامل نہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بجائے پورے ملک سے دہشت گردی کا صفا یا کر یں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.