(ق) لیگ نے صوبے میں جرائم کی شرح بڑھنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروادی
رواں برس2لاکھ15ہزار کیسزدرج،قتل کے4ہزار3سو 73،ریپ ایک ہزار پانچ سوسولہ کیسزتشویشناک ہیں‘ خدیجہ عمر فاروقی
بدھ 10 اگست 2016 19:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب میں قتل ،لوٹ مار اور زیادتی کے واقعات میں 43فیصد اضافہ پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ رواں برس پنجاب میں2لاکھ 15ہزار کیسز درج ہوئے جن میں قتل کے چار ہزار 3سو 73، ریپ ایک ہزار پانچ سو سولہ اور گینگ ریپ کے106کیسز تشویشناک ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں و افسران کی جانب سے سست روی کے باعث65ہزار سے زائد مقدمات درج ہی نہ ہوسکے۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی فورسز کے قیام کے باوجود جرائم کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے رواں برس 2لاکھ 15ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بچوں کے اغواء پر والدین بھی تشویش کا شکار ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.