شاہدرہ میں شہریوں نے 2 مبینہ مویشی چور پکڑ لیے‘ درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 10 اگست 2016 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں شہریوں نے 2 مبینہ مویشی چور پکڑ لیے‘ درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاجبکہ پولیس کے مطابق ایک چور خود کو پولیس اہلکار بتاتا ہے جسکی تفتیش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ونڈالہ روڈ پر شہریوں نے دو افراد کو اس وقت پکڑ کر درگت بنا ڈالی جب وہ مبینہ طور پر مویشی چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ شہریوں نے مبینہ مویشی چور ساجد اور جہانگیر کی خوب دھلائی کرنے کے بعد شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیاپولیس کا کہنا تھا کہ جہانگیر خود کو پولیس اہلکار بتاتا ہے جس سے پولیس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے تاہم اسکے اصلی یا جعلی ہونے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :