رانا تنویر حسین سے کنور ایم طارق اعزازی قونصل جنرل پیراگوائین اعزازی قونصلیٹ جنرل کی ملاقات

بدھ 10 اگست 2016 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پیداوار رانا تنویر حسین سے کنور ایم طارق اعزازی قونصل جنرل پیراگوائین اعزازی قونصلیٹ جنرل نے بدھ کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اپنے ملک کا دورہ کرنے پر پیراگوائن بھائیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مہمان نواز اور سازگار بنایا جائے گا۔ اعزازی قونصل جنرل نے اس گرمجوشی سے استقبال پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی خاص طور پر دفاعی پیداوار سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں بہت فعال اور مثبت تعاون جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :