طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری پراجیکٹ کا دورہ ٗ کام کے معیار کا جائزہ لیا

وزیر مملکت کی کام کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے

بدھ 10 اگست 2016 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ نے وزیر مملکت کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کام کے معیار کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کام کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے۔

انہوں نے مستقبل میں ٹریفک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت کی کہ ایکسپریس وے کو مزید چوڑا کیا جائے تاکہ مستقبل میں بھی سفر کرنے والی گاڑیوں کیلئے سہولت پیدا کی جا سکے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ وہ رواں بارشوں کے موسم میں انسانی زندگیوں کے نقصان سے بچنے بہارہ کہو کے مقام پر نالوں کی ڈیزائننگ شروع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :