وزارت دفاع‘کیڈ اور ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن میں گریڈ 16سے 18کی پوسٹوں پر 31 کامیاب خواتین و مرد امیدواروں کو تعینات کرنے کی سفارش

بدھ 10 اگست 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی ) نے وزارت دفاع‘کیڈ اور ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن میں گریڈ 16سے 18کی پوسٹوں پر 31کامیاب خواتین و مرد امیدواروں کو تعینات کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزات دفاع کے ماتحت ادارے میں سندھ کے محمد فاروق‘ پنجاب کے سعد عمران اور محمد فرحان شاہد کو گریڈ 17کی پوسٹ پر پروگرام انیالسٹ ‘اسٹبیلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارے منیجمنٹ سروسز ونگ میں کے پی کے کے عرفان اﷲ ‘پنجاب کے ذیشان ریاض اور سندھ کی ناہید احمد کو گریڈ 18کی پوسٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر‘نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ میں گریڈ 18کی پوسٹ پر پنجاب کی سلمی جویریا کو ڈپٹی ڈائریکٹر‘گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ میں گریڈ 18کی پوسٹ پر پنجاب کے محمد کلیم خان کو سٹینو گرافر ‘وزارت اوور سیز پاکستان ایند ہیومین ریسوس ڈویلپمنٹ کے ماتحت ادارے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ میں گریڈ 16کی پوسٹ پر سندھ کے نادر علی کو اکاؤٹنٹ ‘وزارت کیڈ کے ماتحت ادارے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اسلام آباد میں گریڈ 18کی پوسٹوں پر پنجاب کی نادیہ کرن (میتھ) ‘ عروج جہانگیر(ایجوکیشن) اور خیبر پختونخواہ کی عالیہ(کمیسٹری) کو اسسٹنٹ پروفیسر ‘وزارت ریلوے کے ماتحت ادارے ریلوے پولیس میں گریڈ 16کی پوسٹوں پر نائلہ شریف ‘رانا ارسلان ‘ عمائیدہ ارشد ‘احمد شکیل ‘ رابعہ رمضان ‘امین اسلم نسیم ‘ شہزاد احمد ‘ اسد مقبول ‘ محمد نعیم ‘عبدالمنان اسلم ‘عزیز بن فضل اور صائمہ یاسمین سمیت 19امیدواروں کو انسپکٹرتعینات کرنے کی سفارش کی ہے ۔