مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ، اسلام آباد کے حلقوں NA- 48 اور NA-49 لیے کوارڈینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری

کوارڈنیٹر سید حسن ظفر یوتھ ونگ کی تنظیم سازی، یوتھ کے انتظامی ڈھانچہ سازی اور مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کریں گے

بدھ 10 اگست 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) کیپٹن محمد صفدر مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد یوتھ ونگ کے انتظامی اور ہنگامی بنیادوں پر تنظیم سازی مکمل کرنے اور جلد از جلد مرکزی قیادت کو اس بارے میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے سید حسن ظفر کو خصوصی اختیارات اور پیغامات جاری کرتے ہوئے اسلام آباد کے دونوں حلقوں NA- 48 اور NA-49 لیے کوارڈینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی صدر یوتھ ونگ کیپٹن محمد صفدر نے امید ظاہر کی کہ سید حسن ظفر جو پاکستان کے عظیم جمہوری رہنما سید ظفر علی شاہ ایڈووکیٹ کے فرزند ہیں وہ اس اعتماد پر پورا اتریں گے اور اسلام آباد میں یوتھ ونگ کی تنظیم سازی، یوتھ کا انتظامی ڈھانچہ اور یوتھ کے مسائل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور قائد عوام وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی فلاسفی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے رات دن ایک کر دیں گے جس میں خصوصاً پاکستان کی ترقی ، سالمیت اور پاکستان کی یوتھ کی حوالے سے ان کی گزارشات سرفہرست ہیں اس موقع پر کوارڈنینٹر یوتھ ونگ اسلام آباد سید حسن ظفر نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کیپٹن محمد صفدر اور مریم نواز اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ جو ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے وہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن ، مرکزی صدر یوتھ ونگ کے اعتماد پر اپنے والد ہمہ جہت شخصیت سید ظفر شاہ ایڈووکیٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام آباد کی یوتھ ونگ کے انتظامی ڈھانچے اور تنظیم سازی کو مکمل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :