دہشت گردی کیخلاف جنگ اب صرف حکومت اور فوج کی نہیں ہر فرد کی ہے ،،سردار یارمحمد رند
سیاسی اختلافات اور ہر کسی کے نظریات اپنی جگہ تاہم دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، صدر پی ٹی آئی بلوچستان
بدھ 10 اگست 2016 19:56
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اب صرف حکومت اور فوج کی نہیں ہے بلکہ ہر فرد کی ہے سیاسی اختلافات اور ہر کسی کے نظریات اپنی جگہ تاہم دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اور اس ناسور سے نبرد آزماہونے کیلئے باہمی اتفاق رائے موجود ہے عوام کی طاقت سے دہشت گردوں کو ہر شہر ہر محلہ ہر گلی شکست دیں گے ، یہ ہر پاکستانی کی جنگ ہے اور ہر کسی کو اسکا حصہ بنکر قومی سلامتی کو یقینی بناناہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار یارمحمد رند نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی صرف بلوچستان میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں اسکی تکلیف محسوس کی جارہی ہے اور پوری قوم بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے خصوصاََ وکلاء برادری جن کی جمہوریت کیلئے قربانیاں ہیں ان کے ساتھ ملک کا ہر فرد کھڑا ہے دہشت گردی کے خلاف پی ٹی آئی کے کسی سے کوئی سیاسی اختلافات نہیں اور آل پارٹیز کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر طے پانے والا اتفاق رائے موجود ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہ پرویز خٹک کی چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ کوئٹہ آمد خیبر پختونخواہ کے عوام کی جانب سے بھی بلوچستان کے عوام کیلئے یکجہتی کا پیغام ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.