چینی صدر ٗ چینی وزیر اعظم کا کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
چینی عوام پاکستانی عوام کیساتھ اس غم میں مکمل طورپر شریک ہیں ٗصدر ممنون حسین اور وزیر اعظم کے نام پیغامات
بدھ 10 اگست 2016 20:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی کیانگ نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف کے نام الگ الگ پیغامات میں کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
چینی صدر نے اپنے بیان میں کوئٹہ حملے میں زیادہ لوگوں کی ہلاکت پر انہیں شدید دکھ ہوا ہے چینی عوام پاکستانی عوام کیساتھ اس غم میں مکمل طورپر شریک ہیں ٗچینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ٗچین دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے وزیر اعظم لی کی کیانگ وزیر اعظم نوازر شریف کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ چین کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں چین اس نازک موڑ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے دریں اثناء چین کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستانی امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کے نام ا پنے پیغام میں کوئٹہ حملوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.