پی آئی اے پریمیئر سروس، عملہ بھی جدید رنگ میں ڈھل گیا

سروس کیلئے کئی ایسی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں جو اس سے پہلے پی آئی اے میں موجود نہیں تھیں، پی آئی اے ذرائع

بدھ 10 اگست 2016 20:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان قومی ایئر لائن(پی آئی اے) 14 اگست کو اپنی پریمیئر سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے، جس کے لیے جہاں دیگر کئی نئی سہولیات متعارف کروائی جارہی ہیں وہیں کیبن کریو کے حلیہ کو بھی جدید رنگ میں ڈھال دیا گیا ہے۔پی آئی اے کی پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن اپنی پروازوں کا اغاز کرے گی۔

اس سروس کے لیے کئی ایسی سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں جو اس سے پہلے پی آئی اے میں موجود نہیں تھی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے پی آئی اے کی نئی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا اور تصاویر بھی شیئر کیں۔واضح رہے کہ اس سروس میں مہنگے داموں کرائے پر حاصل ایئر بس 330 طیارہ آپریٹ کیا جائے گا۔ ایئر بس 330 طیارے کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کر دیا گیا ہے۔

طیارے پر خصوصی رنگ کرنے پر بھی پی آئی اے کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا انجینئرنگ کا عملہ دن رات طیارے کو تیار کرنے میں مصروف ہے تاکہ 14 اگست سے پہلے طیارے کو مکمل کیا جا سکے۔ پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئر بس 330 طیارے حاصل کیے ہیں جن کا کرایہ 8 ہزار ڈالر فی گھنٹہ ہے۔

متعلقہ عنوان :