کراچی، فاران قتل کیس ،مقتول کی والدہ نے ملزم فیضان کو شناخت کرنے سے انکار کردیا

بدھ 10 اگست 2016 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت میں فاران قتل کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔ عدالت میں ملزم فیضان کو شناختی پریڈ کے لئے پیش کیا گیا۔ مقتول کی والدہ شہباز بی بی نے ملزم کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بدھ کو کراچی کی مقامی عدالت میں فاران قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں پولیس کی جانب سے ملزم فیضان کو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا ملزم فیضان اور اس کے ساتھیوں نے مل کر اپنے دوست فاران پر تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا تھا عدالت میں مقتول کی والدہ شہناز بی بی کو شانختی پریڈ کے لئے لایا گیا جہاں پر شہباز بی بی نے ملزم کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ملزم کو 14 روز کے لئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا واضح رہے ملزم فیضان کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کام کرتا ہے جبکہ مقدمے میں ایم کیو ایم کے صغیر احمد محمد فیاض سمیت 5 ملزمان مفرور ہیں۔

متعلقہ عنوان :