ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس کی زیرصدارت اجلاس ،جشن آزادی کی تیاریوں کا جائز

بدھ 10 اگست 2016 20:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں، پرچم کشائی کی تقریب مین سبزہ زار میں 14 اگست صبح 9:30 بجے منعقد ہوگی جس میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس پرچم کشائی کریں گے۔

اس موقع پر چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنٹ انجینئرز، ڈائریکٹرز اور تمام افسران و ملازمین اس تقریب میں شامل ہوکر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں جبکہ کے ڈی اے اسکولز کی بچیاں اور بچے قومی ترانے سنائیں گے، سوک سینٹر کی عمارت کو برقی قمقموں کے ذریعہ پاکستان کا جھنڈا بنایا جائے گا اور پوری عمارت رنگ برنگی قمقوں اور رنگین غباروں سے سجائی جائے گی، مزید خوبصورت بنانے کے لئے فواروں کو چلایا جائے گا اور رنگین روشنی کے ذریعہ مزید دلکش بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

13 اگست کو سوک سینٹر کو شام 7:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک تمام فیملیز اور عوام کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ لوگ سوک سینٹر کے دلکش نظارے سے محفوظ ہوں۔ اس موقع پر ملی نغمے بجانے کا بھی اہتمام کیا ہے۔ کے ڈی اے کے تمام افسران وملازمین یوم آزادی کی تقریب میں بھرپور حصہ لیں اوراس تقریب پرچم کشائی میں براہ راست شامل ہوکر اپنی موجودگی کا احساس دلائیں۔ اختتام میں یوم آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ کے ڈی اے کے چیف سیکورٹی آفیسر کیپٹن الطاف راجپوت کو کے ڈی اے میں جشن آزادی کے تمام انتظامات کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :