کراچی،سپرہائی وے پر نیم کے 540درخت کاٹ دیئے گئے

بدھ 10 اگست 2016 20:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) کراچی میں مویشی منڈی کے سامنے سپرہائی وے پر لگے نیم کے 540درخت کاٹ دیئے گئے ہیں۔عدالتی حکم پردرخت کاٹنے والی فرم کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سپر پائی وے پر ٹول پلازہ سے وادی حسین کے درمیان لگے تقریبا 540 نیم کے درخت کاٹ دیئے گئے تھے،جس کے خلاف محکمہ جنگلات نے ملیر پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ایس ایچ او ملیر کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار پر محکمہ جنگلات نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر کومعاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کسی ایماندار پولیس افسر سے کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :