سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، محکمہ تعلیم اور صحت ضلع بے نظیر آباد کے افسران کی شرکت

ضلع بھر کے تمام اسکولز اور صحت مراکز کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے،اسکولوں اور صحت مراکز کا دورہ کروں گا ،سلیم رضا جلبانی

بدھ 10 اگست 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین سلیم رضا جلبانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ تعلیم اور صحت ضلع بے نظیر آباد کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوان ضلع بھر کے سرکاری اسکولز ،آر ایچ یو اور بی ایچ یو کی کارکر دگی کا جائز ہ لیا گیا ۔سلیم رضا جلبانی نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام اسکولز اور صحت مراکز کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد تمام تعلیمی اداروں اور صحت مراکزکا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :