انسداد ڈینگی ،ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے‘شہریار سلطان
تمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی ،جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی‘سیکرٹری کوآپریٹو کا اجلاس سے خطاب
بدھ 10 اگست 2016 20:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹاؤن ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،اس سلسلے میں تمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔
اس امر کا اظہار سیکرٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے ٹاؤن ایڈمنسٹریشن آ فس ا قبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت، پی ایچ اے،واسا،ایل ڈی اے، کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ،ایل ڈبلیو ایم اے ،محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
سیکرٹری کو آپریٹوشہر یار سلطان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرو یلنس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں 44 کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور 121 قبرستان واقع ہیں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤ ن بھر میں57مقامات پر واٹر باڈیز ہیں جن میں محکمہ فشریز نے ڈینگی لاروے کو تلف کرنے کے لئے مچھلیاں چھوڑ دی ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ مختلف ٹیموں نے ٹاؤن بھر میں آؤٹ ڈور کی سطح پر3029 سپاٹ اور5575 کنٹینر چیک کئے جبکہ انڈور کی سطح پر20143سپاٹ اور53752 کنٹینر چیک کئے۔چیکنگ کے دوران متعدد مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔انہو ں نے مزید بتایا کہ ٹاؤن بھر کی کل آبادی1179432 نفوس پر مشتمل ہے جبکہ271756 مکانا ت ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.